قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔


لاہور:تیسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین 66 رنز کیساتھ نمایاں رہے،تنزید حسن 42،توحید 25 اور لٹن داس نے 22 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ وکٹ آج بھی اچھی لگ رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کو کم سکور تک محدود رکھا جائے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا ہے۔
آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،فاسٹ باؤلر حارث روف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے،جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجری کا شکار شریف الاسلام کی جگہ خالد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریزمیں پاکستان 0۔2 سے برتری حاصل ہے ۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 7 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 7 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 42 minutes ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 6 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 hours ago








