کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنے دورہ پاکستان کی تصدیق تو کردی، تاہم اس دورے میں وینیوز اور حتمی تاریخ کیا ہوں گی اس پر دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے


آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے دورہ کی تصدیق کر دی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹاڈ گرین برگ نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا اہم حصہ ہے۔
ٹاڈ گرین برگ نے کہا کہ ریڈ بال سیریز کے لیے بھی ہماری پی سی بی سے بات چیت جاری ہے، 22-2021 میں کئی سالوں کے بعد پاکستان کا شاندار دورہ کیا، کینگروز کا دورہ پاکستان خطے کی کرکٹ کیلئے ایک تاریخی لمحہ تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹاڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہم خوش آمدید کہیں گے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم دنیا بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنائیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنے دورہ پاکستان کی تصدیق تو کردی، تاہم اس دورے میں وینیوز اور حتمی تاریخ کیا ہوں گی اس پر دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 hours ago
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 11 hours ago

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 hours ago

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 hours ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 hours ago

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 7 hours ago

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 12 hours ago

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 hours ago

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 hours ago

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 hours ago

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 hours ago