دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے437 رنز کا ہدف
بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے 137 رنز، لٹن داس نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمود الحسن 52 ، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام نے22رنزبنائے


سلہٹ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کےلیے 437 رنز کا ہدف پورا کرناہوگا۔
بنگلا دیش نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 110 رنز 3 وکٹوں سے کیا۔ کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے کھیل کو آگے بڑھایا، تاہم 115 کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو چوتھا جھٹکا لگا جب نجم الحسن شنتو 15 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے 137 رنز، لٹن داس نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمود الحسن 52 ، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام نے22رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی شاندار بیٹنگ اور مضبوط گرفت کے بعد اب پاکستانی بلے بازوں کے لیے کریز پر ٹکنا اور اس میچ کو ہار سے بچانا ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے، سلہٹ کی پچ پر چوتھے اور پانچویں دن اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا پاکستان کے لیے کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہوگا۔
دوسرا روز
قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے باعث بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جبکہ پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری، سعود شکیل 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر گری جب بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب اسکور کا مجموعہ 150 پر پہنچا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی صورت میں گری وہ 21 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 174 رنز پر گری، محمد رضوان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی آٹھویں 184 رنز پر گری، حسن علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 207 رنز گری جب خرم شہزاد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ 232 رنز پر ساجد خان کی صورت میں گری، انہوں نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا روز
سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے عمدہ کارکردگی دکھائی اور محمد عباس نے پہلے اوور میں ہی بنگلادیش کو پہلا نقصان پہنچا دیا، بعد ازاں 44 رنز کے مجموعے پر عباس نے اپنی دوسری وکٹ بھی حاصل کی۔
بنگلادیش کی تیسری وکٹ 63 رنز پر گری، جسے خرم شہزاد نے اپنے نام کیا، پہلے سیشن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے دباؤ برقرار رکھا اور چائے کے وقفے تک بنگلادیش کے 6 کھلاڑی 168 رنز پر پویلین واپس جاچکے تھے۔
تاہم آخری سیشن میں لٹن داس نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو 278 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔بنگلادیش کی جانب سے دیگر نمایاں بیٹرز میں نجم الحسن شانتو 29، تنزید حسن 26، مشفق الرحیم 23، مومن الحق 22 اور تیج الاسلام 16 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے، اوپنرز اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے کیونکہ اس نے پہلا ٹیسٹ اپنے نام کیا تھا۔
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 8 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل




