پنجاب کابینہ نے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنےکااعلان کر دیا
پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے لیے روڈا سے زمین کی خریداری کے لیے 40 کروڑ گرانٹ، پنجاب کے 9 ڈویژنز میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی


پنجاب کابینہ نے بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پیش کیے گئے، عوام کو ریلیف کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلے کیے، صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکیج دینے جارہے ہیں، پنجاب میں گندم کے 5 لاکھ 14 ہزار کاشت کاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے، مزید 5 لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔
کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025، پنجاب کی پہلی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘ کے قیام کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے ایک سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے مزدوروں اور کارکنوں کے لیے سیفٹی گیئر یقینی بنانے کا حکم دیا اور لیبر ڈپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر ورکرز کیلئےحفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا ٹارگٹ دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مزدور 5 منزلہ عمارت سے گر کر مر جاتے ہیں، حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی، گٹروں میں صفائی کے لیے اترنے والے ورکرز کو ہر صورت حفاظتی کٹ مہیا کی جائے۔
پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے لیے روڈا سے زمین کی خریداری کے لیے 40 کروڑ گرانٹ، پنجاب کے 9 ڈویژنز میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر لاہور ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد مریم نواز نے آٹزم سینٹر میں سب مریض بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم دیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تمام اسکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا، 40 ارب روپے سے ہر اسکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔
صوبائی کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لیے راشن کارڈ کی منظوری دی۔
صوبائی کابینہ نے لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسیوں کی فراہمی، پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سونرا، نیشنل پارک میں ایکو ٹوورزم کے منصوبوں کی منظوری بھی دی۔
اس کے علاوہ کاشت کاروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی منظوری بھی دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 4 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 19 منٹ قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 25 منٹ قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 23 منٹ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 2 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 21 منٹ قبل