Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک

آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 4th 2025, 11:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں آپریشن بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک اور وزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Advertisement
سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

  • 2 دن قبل
انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 14 منٹ قبل
بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

  • 20 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

  • 18 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ہزارں  روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • 21 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور

چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

  • ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا

بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا

  • 21 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی

این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement