دعا مومن کا ہتھیار ،خطبہ حج میں امت مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعائیں
امام حرم نے امت مسلمہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ مسلمانوں کے احوال اچھے کردے، ہمارے دل جوڑ دے، ہمارے دلوں میں محبت ڈال دے۔


مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو ، اللہ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ ایمان والوں کی نشانی ہے۔
خطبہ حج کے دوران خصوصی طور پر امت مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینیوںکے لیے دعا کی گئی۔
مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج کے دوران فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔
شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی سےچھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبرکرنےوالے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کرو، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہو۔
خطبہ حج کے اختتام پر امام حرم نے امت مسلمہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ مسلمانوں کے احوال اچھے کردے، ہمارے دل جوڑ دے، ہمارے دلوں میں محبت ڈال دے۔
امام حرم نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف کردے، زخمیوں کو شفا دے دے۔
حج کا خطبہ مسجد نمرہ سے اردو، انگلش سمیت 35 مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشرکیا گیا۔

واشنگٹن :ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

وہاڑی : کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
- 3 گھنٹے قبل

یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کو نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
- 4 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کا لندن کی سڑکوں پر احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، علی پور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری،کراچی میں آج شام بارش متوقع
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

سہ فریقی سیریز، فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل آئیں گے
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ایئرچیف مارشل
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں میٹرک ٹن گندم ضبط
- 2 گھنٹے قبل