Advertisement
پاکستان

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت فیلڈ مارشل کی قوم کو مبارکباد

پیغام میں شہداء پاکستان کے عظیم اہلِ خانہ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 7th 2025, 8:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت  اور  وزیر اعظم سمیت فیلڈ مارشل کی قوم کو مبارکباد

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ 1446ھ کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید الاضحٰی ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِ نوزندہ کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے، ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی  کی روح سے سبق سیکھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں اُتارنے کی ضرورت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہمیں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننے کی ضرورت ہے، ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں موجود ہر محتاج، بیمار،غریب اور مسکین فرد کا ہمیشہ خیال رکھیں گے۔

ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی،محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، ہمیں بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم بحیثیت ِقوم دلوں کو نفرت اور تعصب  سے پاک کریں گے، اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ 1446ھ کے بابرکت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قربانی کے اصل مفہوم پر زور دیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں صرف جانور کی قربانی کا نہیں، بلکہ اپنی خواہشات، نفس اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ قومی مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسان میں صبر، حوصلہ، ایثار اور استقامت جیسے اوصاف پیدا کرتا ہے، جو کسی بھی قوم کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے میں ہمیں اجتماعی یکجہتی، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہو گا تاکہ یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہے۔

انہوں نے قوم کو حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف قوم کے اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع، خودمختاری اور وقار کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کو ہمیں داخلی چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی اپنانا ہو گا۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی اقتصادی اور سماجی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا اور تمام دستیاب وسائل کو یکجا کر کے قومی ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کو یقینی بنانا ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کا بابرکت دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانی کا راستہ ہمیشہ کامیابی، استحکام اور اجتماعی فلاح کی طرف لے جاتا ہے۔ آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و ملت کی خدمت کو ترجیح دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عید کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔

عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان نے اپنے پیغام میں ملک میں پائیدار امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے نیک تمناؤں اور مخلص دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

 پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، جو مادرِ وطن کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

افواجِ پاکستان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ خود احتسابی، قربانی اور اتحاد کا مقدس موقع ہے، جو ہمیں معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے۔

اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیا کہ افواجِ پاکستان قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے مقدس فریضے کی ادائیگی میں ہمہ وقت مستعد ہیں۔

پیغام میں شہداء پاکستان کے عظیم اہلِ خانہ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن کے پیاروں نے قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ افواجِ پاکستان نے کہا کہ قوم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہل خانہ ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

Advertisement
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

  • 10 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

  • 19 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

  • 21 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

  • 21 hours ago
فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

  • 16 hours ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود  میں مزید کم ہو گیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا

  • 21 hours ago
 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

  • 17 hours ago
 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

  • 19 hours ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

  • 20 hours ago
پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

  • 19 hours ago
26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

  • 21 hours ago
صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

  • a day ago
Advertisement