بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیرچیف ،نیول چیف اور فیلڈمارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقاتوں میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خدمات کو سراہا،ترجمان


راولپنڈی:پاکستان کے دورہ پر آئے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ہزہائینس جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ،سربراہپاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو، اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون، دو طرفہ اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابقفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجما ن شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ائیر چیف سے ملاقات:
ترجمان کے مطابق اس سےقبل ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی جدید خطوط پر استواری، صلاحیتوں میں اضافے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مقامی سطح پر دفاعی پیداوار اور جدید تربیتی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔.jpg)
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈرونز، مصنوعی ذہانت، خودکار نظام، جدید سینسرز، ڈیجیٹل جدت اور فضائی دفاع کو درپیش نئے چیلنجز سمیت مربوط دفاعی نظام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف سے ملاقات:
علاوہ ازاں ترجمان کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، بحرینی کمانڈر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کے مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی بحری استحکام کا اہم ضامن قرار دیا۔
.jpg)
ترجمان کے مطابق ان ملاقاتوں میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خدمات کو سراہا، انہوں نے پاکستان کی دفاعی جدیدکاری اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں مزید تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دفاعی شراکت داری کا مظہر ہے، جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 14 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل



