امریکی عدالت نے فیصلہ دیا کہ 100,000 ڈالر کی یہ فیس درحقیقت ایک "ٹیکس" ہے، اور امریکی آئین کے مطابق ایسا ٹیکس صرف کانگریس کی منظوری سے ہی نافذ کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک:امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی ویزا پالیسی کو غیر قانونی قرار دے کر رد کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے وفاقی جج لیو سوروکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر غیر ملکی ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا پر عائد کی گئی ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس کو غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ یہ فیس دراصل ایک غیر قانونی ٹیکس کی مانند ہے جسے لگانے کی منظوری امریکی پارلیمنٹ یعنی کانگریس نے کبھی نہیں دی، اس لیے امریکی محکمہ خارجہ اور امیگریشن کے ادارے اس فیس کو نافذ نہیں کر سکتے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا کی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کرانے کی شرط عائد کی تھی،تاہم کیلی فورنیا سمیت امریکا کی 20 ریاستوں نے ستمبر میں اعلان کردہ ٹرمپ پالیسی چیلنج کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ٹرمپ پالیسی کیخلاف عدالتی فیصلے کو ایکٹیوازم قرار دے دیا۔
دوران سماعت امریکی عدالت نے فیصلہ دیا کہ 100,000 ڈالر کی یہ فیس درحقیقت ایک "ٹیکس" ہے، اور امریکی آئین کے مطابق ایسا ٹیکس صرف کانگریس کی منظوری سے ہی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ صدر کو یکطرفہ طور پر یہ اختیار حاصل نہیں تھا، لہٰذا یہ پالیسی قانون کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ H-1B ویزا امریکی کمپنیوں کو بیرونِ ملک سے ماہر اور ہنرمند افراد، خصوصاً آئی ٹی، انجینئرنگ، سائنس اور صحت کے شعبوں کے پیشہ ور افراد کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پروگرام سے بھارتی، پاکستانی اور دیگر ممالک کے ہزاروں پیشہ ور افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 12 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago




