Advertisement
پاکستان

بجٹ کے معاملے پرحکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی ٹیکا سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں، کے فور منصوبہ، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 7th 2026, 4:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجٹ کے معاملے پرحکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

ویب ڈیسک: حکومتی وفد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ کے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا مگر ڈیڈلاک ختم نہ ہوسکا۔

ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ہے، بات چیت کی جا رہی ہے۔

پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی ٹیکا سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں، کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت صرف ایک صوبے کیلئے فنڈز دے رہی ہے، باقی تین منصوبوں کو فنڈز نہیں دیئے جارہے۔پیپلز پارٹی نے بجٹ کے حوالے سے اپنی تحریری سفارشات حکومت کے حوالے کردی ہیں، حکومت سفارشات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو جواب دے گی۔ذرائع کے مطابق حکومتی جواب کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ صوبوں سے مرکز 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کررہا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لئے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 4 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک گھنٹہ قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 4 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 21 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 4 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
Advertisement