Advertisement
پاکستان

پاکستان محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے مشترکہ اور بامقصد ہدف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، وزیراعظم

حکومت مضبوط غذائی تحفظ، زرعی پیداوار بڑھانے اور موسمیاتی اثرات کی کمی کے لیے زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی جامع اقدامات کر رہی ہے،پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 7th 2026, 4:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے مشترکہ اور بامقصد ہدف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بیماریوں اور آلودگی کے خطرات سے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے مشترکہ اور بامقصد ہدف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحفظ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنےپیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ زراعت اور غذائی نظام و ترسیل سے وابستہ ہر فرد بشمول کاشتکار، مویشی پال، ماہی گیر، محققین، تحفظ خوراک کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج ہم ان کی بے مثال خدمات اور کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، مضبوط غذائی تحفظ، زرعی پیداوار بڑھانے اور موسمیاتی اثرات کی کمی کے لیے زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی جامع اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان زرخیز زمین، محنتی کسان اور زرعی صلاحیتوں و وسائل سے مالا مال ملک ہے۔

 تاہم ملکی زراعت کو جامع تحقیق کی کمی، موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، آبادی میں اضافہ، خوراک کے بدلتے رجحانات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر کام جاری ہے۔ان اقدامات میں معیاری بیجوں کی فراہمی، زرعی خام اجزاء کی بہتر دستیابی، زرعی مشینری کا استعمال، ویلیو چینز کی مضبوطی، ذخیرہ اور منڈیوں کے نظام میں بہتری شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج خوراک اور قدرتی وسائل کی قدر اور تحفظ کا تجدید عہد کریں تاکہ پاکستان کو ایک محفوظ، غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور خود کفیل غذائی مستقبل میسر ہو سکے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 36 منٹ قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 6 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 5 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement