پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا


محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا۔ پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔
آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ادھر ملک کے دیگر حصوں میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو گرمی سے محفوظ رکھیں۔

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 4 days ago
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا
- 18 hours ago

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟
- 17 hours ago
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 4 days ago
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری
- 18 hours ago

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 2 days ago
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک
- 2 days ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 4 days ago
جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات
- 12 hours ago

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 4 days ago
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 4 days ago








