بھارتی میڈیا اورحکومت آپریشن سندور میں اپنی ہی عوام سے جھوٹ بولتی رہی، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف
دی واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے ہوئے نیٹ ورک کا پول کھول دیا


بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت آپریشن سندور میں اپنے عوام سے جھوٹ بولتی رہی۔
بھارت کو بین الاقوامی سطح پر بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، دی واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے ہوئے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بی جے پی حکومت کے اشارے پر جھوٹی جنگی خبریں پھیلائیں، بغاوتوں، بمباریوں اور فتوحات کے جھوٹے دعوے کیے گئے جو کبھی ہوئے ہی نہیں۔ فرضی ویڈیوز، ویڈیو گیمز اور من گھڑت مناظر کو خبریں بنا کر پیش کیا گیا۔ یہ صحافت نہیں بلکہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں تیار کردہ فکشن تھا، جس کا مقصد ہندوستانی اور عالمی عوام کو گمراہ کرنا اور خطے میں کشیدگی کو سیاسی فائدے میں بدلنا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان سے جھڑپوں کے دوران جھوٹی جنگی خبریں پھیلائیں۔ فلاڈیلفیا میں طیارہ حادثہ، ویڈیو گیمز کے مناظر پاکستان پر حملہ بنا کر دکھائے گئے۔ زی نیوز، این ڈی ٹی وی، آج تک، ٹائمز ناؤ جیسے سب بھارتی چینلز نے جھوٹے ویژولز چلائے۔ غزہ اور سوڈان کی ویڈیوز کو پاکستان بنا کر پیش کیا گیا۔ بی جے پی سے منسلک چینلز نے جھوٹا شور مچایا کہ کراچی پر حملہ ہو گیا، پاکستانی وزیراعظم نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ ان میں دور دور تک کوئی سچائی نہیں تھی۔
بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے کسی حملے کی تصدیق نہیں کی مگر نیوز چینلز نے من گھڑت دعوے نشر کر دیے۔ ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کو جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے بطور ترجمان استعمال کیا گیا۔ بی جے پی کے واٹس ایپ گروپس سے جعلی“لیکس”اینکرز کو پہنچیں، کوئی تصدیق کرنے کی زحمت نہ کی گئی۔ واشنگٹن پوسٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز جھوٹی کہانیوں کے لکھاریوں کے قبضے میں ہیں۔
بھارتی عوام کو گمراہ کیا گیا جس سے خود عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو دھچکا لگا۔ ایک بھارتی سیکیورٹی افسر نے اعتراف کیا کہ جھوٹی معلومات ایک حکمت عملی تھی، لیکن اس کا نقصان اپنی عوام کو ہوا۔ ریاستی پروپیگنڈا حقائق پر غالب آ گیا، سچائی کی جگہ سیاسی وفاداری نے لے لی۔ جے شنکر خاموش رہے، مودی نے سیز فائر کے دو دن بعد بیان دیا لیکن اس دوران خلا کو جھوٹ سے پُر کیا گیا۔
پاکستان پر الزام لگایا گیا لیکن تباہی بھارتی میڈیا نے خود کی۔ کسی خبر کی تصدیق نہ کی گئی، صرف واٹس ایپ سے اٹھا کر تحریریں ہیڈ لائنز بنا دی گئیں۔ نام نہاد قوم پرستی کو پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا گیا۔
بھارتی جھوٹ کی قلعی کھولنے پر مودی سرکار نے بی بی سی، ٹی آر ٹی سمیت متعدد عالمی میڈیا پر بھارت میں پابندیاں لگا دیں، مقامی صحافیوں کو گرفتار کر کے مقدمے کئے گئے۔ جو بھی بی جے پی بیانیے کے خلاف بولا، گرفتار ہوا یا خاموش کرا دیا گیا۔
نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، روئٹرز، ٹی آر ٹی، الجزیرہ اور بی بی سی نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کیے۔ پاکستانی میڈیا کو پیشہ ورانہ شفافیت پر سراہا گیا۔

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

بغیر انٹر نیٹ کے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپ اب ایپل صارفین کیلئے دستیاب
- 24 منٹ قبل

وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے بھارت کی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- 43 منٹ قبل
26 نومبر احتجاج، عارف علوی،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- 2 گھنٹے قبل

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل