بجٹ میں 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار میں کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا ہے۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ روز پیش کیے گئے بجٹ میں حکومت نے عوام کو جہاں تک ممکن تھا ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹ پر مبنی معیشت کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ بجٹ میں 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار میں کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے اور اس طرح کی اصلاحات 30 برس میں پہلی بار ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2700 ٹیرف لائنز میں کسٹمز ڈیوٹی کو کم کیا ہے، کسٹمز ڈیوٹی ختم یا کم ہونے جیسے تمام اقدامات سے برآمد کنندگان کو خاطر خواہ فائدہ حاسل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا وزیراعظم کی اور میری خواہش تھی اور ہم نے بجٹ میں ہرممکن حد تک اس طبقے کو ریلیف دیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنا ہے، اور اسی تناسب سے ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم نے انفورسمنٹ کے ذریعے 400 ارب سے زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔ ہمارے پاس 2 ہی طریقے ہیں کہ یا ٹیکس لگائیں اور یا پھر انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کریں، اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں بات ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے کسانوں کو قرضے دے گی۔ زرعی شعبے پر ایڈیشنل ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے بورڈ سے بات کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار پہلے سال کے ہیں جب کہ حکومت اگلے برسوں میں ٹیرف میں کٹوتی کا سلسلہ بڑھائے گی اور اس پورے نظام میں 4 فی صد کمی کی جائے گی۔ اسٹرکچرل ریفارمز کے حوالے سے حکومت نے بڑے قدم اٹھائے ہیں اور اسے ابھی مزید آگے لے کر جانا ہے۔
محمد اورنگزیب کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم مالی گنجائش کے تناسب ہی سے کام کر سکتے تھے اور تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن حد تک ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اقدامات ہمارے سفر کی سمت متعین کرتے ہیں کہ ہم تنخواہ دار طبقے کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر کلاس اور تنخواہ دار طبقے کو مختلف سلیبز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مڈسائز کارپوریٹ سے شروع ہوئے۔ سپر ٹیکس میں کمی شروع کی ہے، خواہ وہ 0.5 فی صد ہی کیوں نہ ہو، یہ اہم سگنل ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ٹرانزیکشن کاسٹ کم ہو، کیوں کہ فروخت کرنے والا پھر بھی نفع کماتا ہے لیکن خریدار کو ریلیف ملنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ خریداروں کے لیے ٹرانزیکشن کاسٹ کم رکھی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ اسی طرح ایف ای ڈی (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) کو بھی ختم کیا گیا ہے۔ اس میں ٹرانزیکشن کاسٹ میں کمی کی بات کی گئی ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی مشاورت کے بغیر کچھ نہیں کریں گے۔ این ایف سی اکتوبر میں ہوگا تو اس سے پہلے کچھ تبدیلی نہیں ہوگی۔ اخراجات اور ریونیو سے متعلق تمام صوبوں سے باہمی مشاورت سے چیزیں چل رہی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکر اور پارلیمنٹیرین کی کب آخری بار تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا یہ دیکھنا ہوگا؟۔ 2016ء میں آخری بار تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ۔ قرضہ لے کر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تو بیلنس رکھنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے تناسب کو دیکھ تنخواہ میں اضافہ کیا گیا ۔ میں نے اپنی زندگی میں کسی چیز کو بڑھنے کے بعد کم ہوتے نہیں دیکھا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو طرح کی اکانومی چل رہی ہیں، جن میں سے ایک فارمل ریٹیل سیکٹر ہے۔ سرچارج سے متعلق پاور کا بل تھا جس میں ترمیم کی گئی ۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات کرنا چارہے ہیں، فی الحال کوئی ریٹ نہیں بدل رہا۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم عالمی اداروں سے بات کررہے تھے تو وہ ہماری بات ماننے کو تیار نہیں تھے کہ ہمارے ہاں ٹیکسز نافذ کیے جا سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں پچھلے سال اضافی ٹیکسز عائد کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین موجود بھی ہیں اور قانون سازی بھی ہو رہی ہے، ٹیکسز بھی موجود ہیں، مگر ہم نافذ نہیں کر پا رہے تھے۔ اس سال ٹیکسز کا نفاذ کیا ہے وہ 400 ارب سے متجاوز ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ٹیکسوں کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح 10.3 فی صد ہے جو آئندہ برس 10.9 فی صد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 22 کھرب میں سے اضافی ٹیکسز صرف 312 ارب روپے ہیں اور باقی خودکار نمو اور نفاذ کا پہلو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب قانون سازی کے مرحلے میں جائیں گے جس کے لیے پارلیمنٹ میں بات ہوگی۔ ٹیکسوں کو نافذ کرنے کے لیے قانون میں ترمیم بھی کریں گے، کیوں کہ اگر ٹیکس نافذ نہ کر سکے تو ہمیں 4 سے 500 ارب روپے کے اضافی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ پارلیمنٹ سے گزارش کریں گے کہ وہ ٹیکس نافذ کرنے کے لیے قانون سازی اور ترامیم کریں تاکہ حکومت کو اضافی اقدامات نہ کرنا پڑیں اور نظام میں موجود لیکیج کو خاتمہ کیا جا سکے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب جب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے تاہم صحافیوں نے بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
صحافیوں نے کہا کہ 20 سال سے بجٹ کے بعد صحافیوں کو ٹیکنیکل بریفنگ دی جاتی ہے لیکن اس بار حکومت کی جانب سے اس روایت کو توڑا گیا ہے، ٹیکنیکل بریفنگ نہ دے کر حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔
سیکرٹری خزانہ کی صحافیوں کو منانے کی کوشش بے سود رہی، بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صحافیوں کی غیر موجودگی ہی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس شروع کر دی۔
بعدازاں وزیر اطلاعات اور چیئرمین ایف بی آر نےصحافیوں سے معذرت کرلی، عطاء تارڑ کے منانے پر صحافی احتجاج ختم کر کے واپس آئے، وفاقی وزیر نے کہا ٹیکنیکل بریفنگ ہر حال میں ہونی چاہیے، صحافیوں کا ایشو ٹھیک ہے، ہم ہمیشہ صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا،سہولت کاری میں ملوث دیگر کوبھی پکڑا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ
- 2 days ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،ایران کے کسی معاملے کا عسکری حل نہیں ،عراقچی
- 2 days ago

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
- 2 days ago

امریکی تحویل میں 11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی، اسحاق ڈار
- 2 days ago
ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- 2 days ago

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- 2 days ago

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے مماک اور ایران کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
- 2 days ago

پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی
- 2 days ago

مضبوط پالیسی اقدامات نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
- 2 days ago

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- 2 days ago









