Advertisement
پاکستان

خواجہ آصف اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف پھٹ پڑے

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے،خواضہ آصف

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 11th 2025, 11:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواجہ آصف اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔


اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔
خیال رہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا قرار دے دیا۔

Advertisement