احمد آباد : میڈیکل کالج کے ہوسٹل پر طیارہ گرنےسے 75 طالب علم ہلاک،مجموعی تعداد 315 ہو گئی
حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے،میڈیا

.jpg&w=3840&q=75)
احمدآباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آبادمیں میڈیکل کالج کے ہوسٹل کی چھت پر’ ایئر انڈیا‘ کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار عملے کے12 ارکین سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے تا ہم ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
احمد آباد پولیس کے مطابق طیارہ ہاسٹل پر گرا تھا،جس کی وجہ سے طیارے میں سوار افراد کے علاوہ بھی متعدد افراد ہلاک ہوگئے،جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 315 سے تجاوز کر گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔
میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی،فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 30 منٹ قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل





