بیزئی پولیس اسٹیشن نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


مردان:خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے میاں خان میں موٹروے پولیس اہلکار کی بیوی نے گھریلو جھگڑے پر اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کے ترجمان فہیم خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیزئی تھانے میں شکایت کنندہ سلیم خان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی آرکے مطابق مقتول پولیس اہلکار کے بڑے بھائی سلیم خان نے بتایا کہ ان کا بھائی زبیر خان اپنے کمرے میں سو رہا تھا کہ اچانک گھر میں فائرنگ کی آواز آئی۔
انہوںنے مزید بتایا کہ جب وہ اور ان کی بیوی اندر گئے تو انہوں نے زبیر کی بیوی کو پستول ہاتھ میں تھامے دیکھا جب کہ زبیر خون میں لت پت پڑا تھا، زبیر کو فوری طور پر کتلنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان شادی کے بعد سے گھریلو جھگڑے چل رہے تھے اور ان میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا لیکن ان کے درمیان کسی اور قسم کا کوئی تنازع نہیں تھا۔
بیزئی پولیس اسٹیشن نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 6 گھنٹے قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- ایک گھنٹہ قبل

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
- 4 منٹ قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 7 گھنٹے قبل

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 4 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی
- 7 منٹ قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل