اس سے قبل اسرائیل نے تہران سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کئے تھے جس میں ایران کے فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔


اسرائیل نے ایران کے شہر تبریز اور نطنز یورینیم افزودگی کی تنصیب پر پھر حملے شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ایک اور حملہ کر دیا ، تبریز ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ،ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کے بعد دھوئیں کے کالے بادل فضا میں بلند ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تبریز کے ملٹری ائیر پورٹ کو نشانہ بنایا ، اس کے علاوہ نطنز یورینیم افزودگی کی تنصیب پر بھی دوبارہ میزائلوں سے حملہ کیا۔
دوسری جانب ایرانی شہریوں نے مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے کئے، جس میں مظاہرین نے ایرانی حکومت سے اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے تہران سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کئے تھے جس میں ایران کے فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔
علاوہ ازاں تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 100 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
- 13 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
- 9 hours ago

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت
- 9 hours ago

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- 11 hours ago

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
- 14 hours ago

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
- 11 hours ago

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
- 11 hours ago

نئے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
- 14 hours ago

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل
- 13 hours ago

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار
- 8 hours ago

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
- 13 hours ago