اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے،ایران


تہران:ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
فضائی حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے رہنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے سے 38 شہداء کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ایرانی سرکاری کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی شب عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے مختلف شہروں پر طیاروں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی قیادت سمیت درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
جس کے بعدایران نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کا آغاز کیا اور ہائپر سونک سمیت سیکڑوں میزائل تل ابیب پر داغ دیئے، جس کم از کم دس افرادہلاک درجنوںزخمی ہوئے،جبکہ میزائل حملے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل



