ایران : جنرل امیر حاتمی آرمی چیف، جنرل سید مجید موسوی ایرو اسپیس فورس کےکمانڈر مقرر
جنرل حاتمی اس سےقبل 2013 سے 2021 تک وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں


سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر میجر جنرل امیر حاتمی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا نیا چیف کمانڈر، اور بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارےارنا کےمطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے فرمان میں میجر جنرل امیر حاتمی کی وابستگی، قابلیت اور تجربے کو بطور آرمی چیف تقرری کی بنیاد قرار دیا، اور ان سے فوج کی قیادت میں ایک انقلابی اور تبدیلی پر مبنی انداز اپنانے کی توقع ظاہر کی۔
جنرل حاتمی اس سےقبل 2013 سے 2021 تک وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایرانی رہبراعلیٰ کے فرمان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے وفادار اور باصلاحیت اہلکاروں کے وسیع ذخیرے، اور دفاعِ مقدس اور اس کے بعد کے تجربات کی روشنی میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ آپ کی قیادت میں جنگی تیاری کی بہتری، روحانی اور فکری بنیادوں کو مضبوط بنانے، اہلکاروں کی فلاح و بہبود میں بہتری، اور مسلح افواج کی دیگر شاخوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے کوششیں تیز ہوں گی۔
سپریم لیڈر نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی مخلصانہ اور قابل قدر خدمات کو بھی سراہا۔
دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
مہر نیوز کےمطابق یہ تقرری جمعہ کے روز صیہونی حکومت کی جارحیت میں پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کے بعد سامنے آئی ہے۔
جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کےبعد، آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے طور پر مقرر کیا ہے۔
شہید میجرجنرل امیرعلی حاجی زادہ ایران کےاعلیٰ فوجی جنرلوں میں سے ایک تھے، جنہیں گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں شہید کر دیا گیا تھا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتہ کے روز ایک حکم نامے کے ذریعے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل