اردنی افواج نےجمعےکے روز کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی

اردن کے سرکاری میڈیا کے مطابق اردن کے شمالی شہر اربد میں دھماکا خیز مواد گرنے سے دو شہری زخمی ہو گئے ہیں ، یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حملوں کے بعد اردن میں پہلی بار جانی نقصان کا واقعہ ہے۔
سی این این کی رپورٹ کےمطابق اردن کے سرکاری نشریاتی ادارے ’المملکہ ٹی وی‘ کی جانب سے نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ واقعےمیں متاثرہ عمارت کو حکام نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
اردنی افواج نےجمعےکے روز کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔
افواج کےبیان کےمطابق،اردنی فضائیہ کے طیاروں اور فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کے دن اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کئی میزائل اور ڈرون مار گرائے۔
اسرائیل، جو اردن کے ساتھ ایک طویل سرحد رکھتا ہے، نے جمعہ کو ایران پر بے مثال حملے کیے، جن کا ہدف ایران کا ایٹمی پروگرام اور اعلیٰ فوجی قیادت تھی، اس کے بعد ایران نے اسرائیل پر متعدد جوابی حملے کیے ہیں۔
اردن نے اسرائیل کےابتدائی حملے کے بعد عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، تاہم اردن کے سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن نے سی این این کو بتایا کہ ہفتے کی صبح پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago





