اسرائیل ،ایران جنگ کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعددپروازیں منسوخ
کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران روانہ ہونے والی 8 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 16 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،حکام


اسلام آباد:ایرانی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت اور ایران کی بھرپور جوابی کارروائیوںکے بعددونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے جس کے باعث خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ایران اسرائیل حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان سے متعدد ممالک کو جانے والی فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں، جن میں کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران روانہ ہونے والی 8 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 16 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اسلام آباد سے نجف جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
حکام کے مطابق جدہ، دبئی، بحرین اور راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازیں بھی ایک سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز اُس وقت ہوا جب اسرئیل نے 12 جون کو ایران کے متعدد مقامات پر حملے کر کے پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف اور 6 جوہری سائنسدانوں کے علاوہ 5 شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
اسرائیلی جارحیت پر بھر پور رد عمل دیتے ہوئے ایران نے بھی اسرائیل پر متعدد میزائل حملے کیے جس سے حیفہ پورٹ اور آئل ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago


