شہباز شریف نے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے


اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ”پاکستان تشکر تشکر“کےنعروں سے گونج اٹھی۔
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حمایت پر برادر مسلم ملک پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارکان اپرلیمنٹ پاکستان تشکر تشکر کے نعرے لگا رہے ہیں۔
یہ موقع تب آیا جب ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے اس کڑے وقت میں حمایت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ایرانی پارلیمنٹ چند سیکنڈوں تک پاکستان تشکر تشکر کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ارکان پارلیمنٹ نے تالیاں اور ڈیسک بجا کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے اسرائیلی حملوں پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی اور اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شہباز شریف نے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ایرانی ہم منصب سے رابطہ کرکے ایرانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا تھا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل






