ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، ترجمان کیرولین لیوٹ


ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔
دوسری جانب ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملے کے لیے امریکی انتظامیہ میں بحث جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کو اُس وقت ہی حملہ کرنا چاہیے جب بنکر بسٹر بم فردو پلانٹ کو مکمل تباہ کرسکے۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق فردو پلانٹ تباہ کرنے کیلئے صرف ایک ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کافی ہوسکتا ہے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے فردو پلانٹ زمین کے نیچے 300 فٹ گہرائی میں ہے، تباہ کرنے کیلئے پہلے روایتی بموں سے زمین کو نرم کرنا پڑے گا ۔ اس کے بعد بی ٹو بمبار کے ذریعے ٹیکٹیکل جوہری حملہ کرنا پڑے گا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ،مریم نواز
- ایک گھنٹہ قبل

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کا ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

پنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
- 4 منٹ قبل

گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے
- 10 منٹ قبل

سرگودھا یونیورسٹی:9 ویں پاکستانی صنعتی نمائش میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 20 منٹ قبل

ڈیرہ اسماعیل خان :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے چار اہلکار شہید ، گیارہ زخمی
- 3 گھنٹے قبل

لوئردیر: سوزوکی پک اَپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

نومنتخب وزیراعلیٰ ا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس حکم دینگے تو ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال کے ریمارکس
- 2 گھنٹے قبل