پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، سید عاصم منیر


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ امریکا میں واشنگٹن میں ممتاز اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سے گفتگو کی ہے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کےنمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتازاسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سےگفتگو کی جس میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر اجاگر کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیرمعمولی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنےکی دعوت دی جب کہ اس گفتگو کے دوران پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے ایک محفوظ دنیا کے لیے بے پناہ انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کےفروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کے خیالات کی کھلے دل سے پیشکش اور وضاحت کو سراہا۔

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر اظہار تشکر
- 4 گھنٹے قبل

افغان اسپنرز راشد خان کےبڑے بھائی کے انتقال پر قومی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسای اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کیساتھ پانی حوالے سےانفارمیشن شیئرنگ کا بندوبست نہیں جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
- 2 گھنٹے قبل