خط میں مزید لکھا گیا کہ 26 ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع اس بحران کو مزید گہراکر دے گی،یہ تنازع عدلیہ کی ساکھ اور اس پر عوامی اعتبار کو تباہ کررہا ہے


آئینی بینچ سپریم کورٹ میں توسیع کےمعاملےپرسینئر ترین جج جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا۔
جسٹس منصورکا یہ خط 19 جون کے اجلاس سے پہلےلکھا گیا تھا خط میں انہوں نے آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت کی تھی جبکہ ان کا خط جوڈیشل کمیشن ممبران کوپہنچایا گیا۔
خط کے متن میں جسٹس منصور کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے کیس میں فیصلے تک توسیع نہ کی جائے، پیشگی بتا دیا تھا کہ 19 جون کے اجلاس کے لیے پاکستان میں دستیاب نہیں،توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس مؤخر کیا جائےگا کیونکہ ماضی میں ایگزیکٹوممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس مؤخر ہوچکا ہے، عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لیے شاید مؤخرنہیں کر پائے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ 26 ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع اس بحران کو مزید گہراکر دے گی،یہ تنازع عدلیہ کی ساکھ اور اس پر عوامی اعتبار کو تباہ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ 26 ویں ترمیم کےفیصلے تک تمام ججز کو آئینی بینچ ڈیکلیئر کیا جائے اورآئینی بینچ میں شمولیت کا معیار اور پیمانہ بھی طےکیاجائے۔

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کا ملا جلا رد عمل
- 3 hours ago

شہبازشریف کی حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
- an hour ago

امریکی ائیر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا
- 2 hours ago

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 2 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا
- 2 hours ago

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 3 hours ago
پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 2 hours ago

پنجاب کی تقسیم کی تجویز، قومی اسمبلی میں مغربی پنجاب کے قیام کا بل پیش
- 2 hours ago
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- an hour ago

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

لاہور میں جشن آزادی کا شو، شہدائے وطن اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین
- 3 hours ago
صوبائی حکومت نے 15 اگست کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- an hour ago