ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو پیغام دیا تھاکہ انہیں علم ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں،وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کر رہے


معروف امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے تین ممکنہ جانشینوں کے نام تجویز کر دیے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کےلیے 3 علماء کے نام تجویز کیے ہیں۔
اخبار کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے پیش نظر کیا ہے۔سپریم لیڈر کو خدشہ ہے کہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنےکی کوشش کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ جانشینی کےلیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جوکہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھےجاتے ہیں،انہیں خامنہ ای کا ممکنہ جانشین بھی سمجھا جاتا رہا ہے۔
اخباری رپورٹ کےمطابق سابق صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کےلیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
یاد رہےکہ ایران میں سپریم لیڈر کا عہدہ سب سے بااختیار اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔خامنہ ای نہ صرف ایرانی افواج کے کمانڈر ان چیف ہیں بلکہ عدلیہ،پارلیمان اور انتظامیہ پر بھی ان کا بالواسطہ کنٹرول ہے۔ ان کےبعد کے جانشین کا انتخاب ایران کے مستقبل کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو پیغام دیا تھاکہ انہیں علم ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں،وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کر رہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 35 منٹ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- ایک منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل