مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات میں سرفہرست سندھ طاس معاہدہ کا خاتمہ بھی ہے


بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی طرف بہنے والے پانی کو نہروں کے ذریعے راجستھان تک لے جائیں گے، پاکستانی پانی سے محروم ہو جائے گا جو اسے بلاجواز مل رہا ہے۔
بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ جو پانی پاکستان کو جا رہا تھا، ہم نہروں کے ذریعے راجستھان لے جائیں گے۔ پاکستان کو اس پانی سے محروم کردیا جائے گا جو وہ نا جائز طور پر حاصل کررہا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات میں سرفہرست سندھ طاس معاہدہ کا خاتمہ بھی ہے۔
مودی سرکار نے 23 اپریل 2025 کو 1960 کے اس تاریخی معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کر دیا تھا۔جو دریائے سندھ کے پانی کے استعمال سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان طے پایاتھا۔
یاد رہےکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی روک نہیں سکتا اس کے علاوہ بھارت کے پاس اس وقت ایسا کوئی انتظام موجود نہیں جہاں وہ ان دریاؤں کے پانی کو جمع کرسکے اور اگر بھارت کوئی ایسا منصوبہ شروع کرتا بھی ہے تو اس کی تکمیل کےلیےکئی سال درکار ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں سب سے طاقتور سمجھے جاتے ہیں۔ان کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت جلد از جلد پاکستان کو ملنےوالے پانی کو اندرونی ریاستوں میں منتقل کرنا چاہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 14 hours ago
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 15 hours ago

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 16 hours ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 2 days ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 18 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 17 hours ago

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 days ago
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 13 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 17 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 2 days ago









