وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا کسی "منظم رکاوٹ" یا "سیاسی سازش" کا حصہ دکھائی دیتا ہے


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
منگل کے روز علی امین گنڈاپور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جسٹس منصور نے انہیں ہدایت دی کہ اس معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رابطہ کریں، جو اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں اور آج سپریم کورٹ آنے کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا۔
علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت کو باقاعدہ تحریری درخواست دی تھی، جس کے ساتھ ضروری شواہد بھی منسلک کیے گئے۔ ان کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس درخواست پر مثبت ریمارکس دیے تھے، لیکن تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا کسی "منظم رکاوٹ" یا "سیاسی سازش" کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے، اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی اور بجٹ کمیٹی کو اہم فیصلوں کے لیے بانی رہنما سے براہ راست مشاورت کی ضرورت ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل



