سیاسی مبصرین کے مطابق، وزیراعظم کی اس براہِ راست پیشکش کو جمہوری عمل کی بہتری اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،


وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قومی مسائل کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کا یہ مکالمہ قومی اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے مخصوص نشستوں پر ہونے والے فیصلے سے قبل ہوا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے از خود اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کیا اور کہا:
"بیٹھ کر بات کرتے ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ بیٹھ کر بات کر لیں۔ مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہیں۔"
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے اس غیر رسمی مکالمے پر بیرسٹر گوہر نے مختصر جواب دیا:
"ان شاء اللہ"۔
بات چیت کا دروازہ کھلا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں، جس سے حکومت کی جانب سے مفاہمت کے دروازے کھلے رکھنے کا واضح عندیہ ملتا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، وزیراعظم کی اس براہِ راست پیشکش کو جمہوری عمل کی بہتری اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب ایوان میں انتخابی نشستوں پر حساس معاملات زیر غور ہیں۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 14 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 16 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 16 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 14 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 14 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 11 hours ago





