تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کے کیس میں 12ججز کےدستخط شدہ حکمنامہ جاری کرنے کا مطالبہ
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ ججز کے دستخط کے ساتھ جاری فیصلہ زیادہ موثر تصور ہوگا۔


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 12ججز کےدستخط شدہ حکمنامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے12ججز کے دستخط شدہ حکم نامے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 27جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا،مختصر فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ ججز کے دستخط کے ساتھ جاری فیصلہ زیادہ موثر تصور ہوگا۔
جسٹس صلاح الدین پنور کی بینچ سے علیحد گی کے بعد 12 ججز کے دستخط ہونا لازم ہیں،تمام جج صاحبان کے الگ الگ فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- an hour ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 33 minutes ago

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
- 2 hours ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 3 hours ago

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 29 minutes ago

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 3 hours ago

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- 2 hours ago

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا
- 2 hours ago

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 3 hours ago