سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
انہوں نے کہا کہ "سازش کے بغیر ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی، اور اگر آئینی طریقے سے کسی نے ہمیں ہٹا دیا تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنا بھی زور لگا لیں، ہماری حکومت آئینی طریقے سے نہیں گرائی جا سکتی۔ انہوں نے چیلنج دیا کہ اگر کسی نے ہماری حکومت گرا دی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جو پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد ہوئی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اتحاد اور یکجہتی کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف میں دراڑ ڈالی جا سکتی ہے، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ہمارے خلاف باقاعدہ لابنگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ "سازش کے بغیر ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی، اور اگر آئینی طریقے سے کسی نے ہمیں ہٹا دیا تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا۔"
وزیراعلیٰ نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان بھر کے دورے کروائے گئے تاکہ وہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ "9 مئی صرف ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور مخصوص نشستیں چھین لی گئیں۔ ان کے بقول، "26ویں آئینی ترمیم ملک کی عدلیہ اور نظام پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔"

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 9 گھنٹے قبل

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 9 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 9 گھنٹے قبل

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 5 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 8 گھنٹے قبل