27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوں ورنہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان سینیٹ میں ان کی ڈس کوالیفکیشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی،اعلامیہ


اسلام آباد: اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) نے سینیٹر احمد خان کو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے خارج کردیا۔
جے یو آئی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینیٹر احمد خان نے پارٹی پالیسی کے برخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس کے نتیجے میں انہیں تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مرکزی جماعت نے فوری طور پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوں ورنہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان سینیٹ میں ان کی ڈس کوالیفکیشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ جے یو آئی کے سینیٹرمولانا عطاء الرحمان اور مولانا عبدالواسع کی سفارش پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ سینیٹراحمد خان کا تعلق بلوچستان سے ہے، انہوں نے 9 اپریل 2024 کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔
خیال رہے کہ سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم حکومتی اراکین کے ساتھ دوتہائی اکثریت سے منظورکی گئی، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرسیف اللّٰہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اوربعد ازاں استعفے کا اعلان کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 گھنٹے قبل




