پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے براڈکاسٹ ویور شپ اور لائیو اسٹریمنگ میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے براڈکاسٹ ویور شپ اور لائیو اسٹریمنگ میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، جس نے ایونٹ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ثابت کر دیا ہے۔
لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران پی ایس ایل انتظامیہ نے اسٹیک ہولڈرز کو مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق، پی ایس ایل 10 سے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گیٹ منی حاصل ہوئی، جو شائقین کی بھرپور شرکت کا ثبوت ہے۔
براڈکاسٹ ویور شپ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس سیزن میں اوسط ٹی وی ریٹنگ 8.5 فیصد رہی، جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
پشاور زلمی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم رہی، جب کہ مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے لاہور قلندرز نے سبقت حاصل کی۔
پی ایس ایل 10 میں لائیو اسٹریمنگ میں 647 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ایس ایل 9 میں لائیو اسٹریمنگ ویوز 455 ملین تھے، جب کہ پی ایس ایل 10 میں یہ تعداد 3.4 بلین تک پہنچ گئی۔
ایونٹ کا فائنل میچ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق، لاہور قلندرز کے میچز کی ویورشپ 1.4 بلین تک پہنچی۔ شہری علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ کا تناسب 53 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 47 فیصد رہا۔ ناظرین میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل تھیں، جو لیگ کی وسیع تر رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ امید اور یکجہتی کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ نے عالمی معیار کی کرکٹ اور ناقابلِ فراموش لمحات فراہم کیے ہیں، اور اسے مزید مستحکم اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر بنایا جائے گا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل 10 ایک روایتی ایڈیشن نہیں بلکہ ایک قومی جشن تھا۔ ان کے مطابق، پی ایس ایل اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو شائقین کرکٹ کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 6 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم پرجسٹس منصور علی شاہ، سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
- 10 منٹ قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 6 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

فلم انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے، ہدایتکارہ سنگیتا
- 18 منٹ قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل













