ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا اردو زبان، ادب، جنوبی ایشیائی تاریخ اور معاشرتی علوم پر غیر معمولی گہری بصیرت رکھتی تھیں


پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔علمی و ادبی حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا فارمن کرسچن کالج لاہور میں تاریخ کے شعبے سے وابستہ تھیں اور بطور پروفیسر اپنی تدریسی و فکری خدمات انجام دے رہی تھیں۔ وہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پرنسپل بھی رہ چکی ہیں، جہاں ان کے دورِ قیادت میں ادارے نے کئی علمی اور انتظامی اصلاحات دیکھیں۔
View this post on Instagram
مرحومہ نے پنجاب کی نگران کابینہ میں بطور صوبائی وزیر بھی خدمات انجام دیں اور قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے طور پر خواتین کے حقوق اور سماجی اصلاحات کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا اردو زبان، ادب، جنوبی ایشیائی تاریخ اور معاشرتی علوم پر غیر معمولی گہری بصیرت رکھتی تھیں۔ ان کی علمی تحریریں، لیکچرز اور میڈیا پر گفتگوؤں نے نئی نسل میں فکری بیداری پیدا کی۔
ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و فکری منظرنامے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات اور علمی وراثت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago




