صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 32 او رکپتان سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے


فیصل آباد: تیسرے اور آخری ایک روز ہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے ملنے والا144رنز کا ہدف پاکستان نے با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے صفر پر فخر زمان کی وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور بابر اعظم نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 65 رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد بابر اعظم27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
جبکہ صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 32 او رکپتان سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےبوجرن فورٹین اور ناندرے برگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹاس ہوا، جنوبی افریقہ نے جیت کر بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک53اور پریٹوریس39رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ میتھیو بریٹزکی اور پیٹر نے 16،16رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد نے 4،شاہین شاہ آفریدی،سلمان علی آغااور محمد نواز نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل



