غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
کنٹریکٹرز کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کی تصویر لے کر اسے ڈیٹا بیس کا حصہ بنائیں


امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کی تلاش میں امدادی مراکز کے قریب جمع بھوک زدہ فلسطینیوں پر براہِ راست فائرنگ کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب فلسطینی بڑی تعداد میں خوراک حاصل کرنے کے لیے امدادی مراکز پر جمع ہوئے۔ امریکی سکیورٹی اہلکاروں نے نہ صرف گولیاں چلائیں بلکہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈز اور مرچوں والے اسپرے کا بھی استعمال کیا۔
دو امریکی کنٹریکٹرز، جو غزہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اے پی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکیورٹی اسٹاف غیر تربیت یافتہ تھا اور ان کے پاس بھاری اسلحہ موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ بعض مواقع پر کسی واضح خطرے کے بغیر بھی کی گئی، جس پر وہ شدید تشویش میں مبتلا ہو کر حقائق سامنے لا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امدادی مراکز میں جدید چہرہ شناس کیمرے بھی نصب ہیں جن کے ذریعے مشتبہ افراد کی شناخت کی جاتی ہے، اور یہ معلومات مبینہ طور پر اسرائیلی فوج کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔
کنٹریکٹرز کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کی تصویر لے کر اسے ڈیٹا بیس کا حصہ بنائیں۔
دوسری جانب اسرائیلی حمایت یافتہ اور امریکی مالی امداد سے چلنے والے ادارے "غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن" نے انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی حکومت اس فاؤنڈیشن کو گزشتہ ماہ 30 ملین ڈالر کی امداد فراہم کر چکی ہے۔

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 12 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 15 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 12 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 12 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 13 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 10 گھنٹے قبل