واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
ترمیم کا مسودہ ابھی تک سامنے نہیں آیا، جب آئے گا تو دیکھا جائے گا کہ اس میں کیا نکات شامل ہیں،اس سے پہلے قیاس آرائیوں کا فائدہ نہیں،سربراہ جے یو آئی


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر فیصل واوڈا سے ہونے والی ملاقات کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آئے گا تو ہی ان کی جماعت کوئی رائے دے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک سامنے نہیں آیا، جب آئے گا تو دیکھا جائے گا کہ اس میں کیا نکات شامل ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے قیاس آرائیوں کا فائدہ نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹر فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے بلکہ معمول کی ملاقات کیلئے آئے تھے،، ملنا جلنا رہنا چاہیے۔ جب ترمیم کا مسودہ نہیں آیا تو ہم نکات پر بات نہیں کرتے۔
مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جو پرچہ آؤٹ کیا ہے، دیکھتے ہیں اس میں درست کیا ہے اور غلط کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی کوئی چیز سامنے آئی نہیں، ہوا میں باتیں نہ اڑائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست کا بڑا نام ہیں، ان سے میرا پرانا تعلق ہے، ہم ان سے سیاست سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کا ہے کہ وہ کس سمت جاتے ہیں، سیاست میں مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترمیم میں ٹرانسفر پوسٹنگ ایک اہم شق ہے۔ آئین کے آرٹیکل 243-اے کے تحت اب جنگ صرف زمینی، فضائی یا بحری نہیں رہی بلکہ ذہنی اور تکنیکی جنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 17 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 11 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 17 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 12 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 17 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)