Advertisement
پاکستان

 مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر

پی ٹی آئی کا وفد سربراہ جے یو آئی ف کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچااور جے یو آئی رہنماؤ ں سے 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Nov 7th 2025, 6:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد سربراہ جے یو آئی ف کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا، وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کی گئی۔

پی ٹی آئی وفد کی گفتگو

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کی حمایت کی ہے، اب محمود خان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونا چاہیے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیکھیں گے، اپوزیشن ایوان میں اکھٹی ہو گی، جو حکمت عملی  ہوگی و متفقہ ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھانے پر بلایا تھا۔

Advertisement