وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے


وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے روانہ ہوگئے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات دیرینہ بنیادوں پر استوار ہیں جو مشترکہ عقیدہ، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد سے جڑے ہیں، دونوں ممالک علاقائی و عالمی فورمز بالخصوص تنظیم تعاونِ اسلامی (OIC)، اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) اور اقوامِ متحدہ (UN) میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہے۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 8 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 5 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- an hour ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- an hour ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 5 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago



