چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
مقتول مولانا عبدالسلام چارسدہ کی تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے ایک مدرسہ کے مہتتم تھے۔ اور جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے رکن تھے


چارسدہ :صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مولانا عبدالسلام کی کار پر فائرنگ کی، جس سے کار میں موجود مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیاہے۔
واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ مقتول مولانا عبدالسلام چارسدہ کی تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے ایک مدرسہ کے مہتتم تھے۔ اور جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
دوسری جانب مولانا عبدالسلام کے انتقال پر جے یو آئی کے رہنماؤں و دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیااوران کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل






