قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
حماس کے اعلیٰ مذاکرات کار خلیل الحیہ، مغربی کنارے میں حماس کے عسکری ونگ کے بانی ظاہر جبارین، اور شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش شامل ہیں۔


غزہ میں جاری دو سالہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے ہونے والی تازہ سفارتی کوششوں کے دوران قطر نے دوحہ میں مقیم حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
برطانوی روزنامہ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قطری ثالثوں نے حماس کے سینئر رہنماؤں کو پیغام دیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی پیش رفت کے لیے وہ اپنے ذاتی ہتھیار حکام کے حوالے کریں۔
رپورٹ کے مطابق جن رہنماؤں سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے ان میں حماس کے اعلیٰ مذاکرات کار خلیل الحیہ، مغربی کنارے میں حماس کے عسکری ونگ کے بانی ظاہر جبارین، اور شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاہم، حماس نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا ہدف حماس کو غزہ سے مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 13 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 12 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 8 گھنٹے قبل