ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے لیے 400 سے زائد اہلکاروں سمیت 3 ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹر تعینات کیے جائیں گے،ڈی پی او

.jpg&w=3840&q=75)
مظفر گڑھ: صوبائی حکومت نے پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 10ویں جیپ ریلی اور مقامی میلے کی تقریبات کے موقع پر 8 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چار روزہ ریلی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جمعرات کو شروع ہوئی۔
سنسنی خیز مقابلے کا یہ سلسلہ مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے ریگستانی راستوں پر پھیلا ہوا ہے، جس میں پاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی ڈرائیور شریک ہیں۔
سرکاری شیڈول کے مطابق رجسٹریشن اور ٹیکنیکل و میڈیکل معائنوں کا عمل صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ 7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چھاگا مانگا میں ہوگا، جب کہ اسٹاک کیٹیگری کی ریس 8 نومبر اور موڈیفائیڈ و خواتین کیٹیگری کے مقابلے 9 نومبر (اتوار) کو ہوں گے،جب کہ اختتامی تقریب فیصل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غضنفر علی شاہ کے مطابق ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے لیے 400 سے زائد اہلکاروں سمیت 3 ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹر تعینات کیے جائیں گے، جب کہ ریلی کے راستے پر سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے مزیدکہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شرکا و تماشائیوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام اس ایونٹ کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں محظوظ سکیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل


