شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پٹرولنگ نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے، ڈی آئی جی


لاہور پولیس نے رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران شہر میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے نصف میں 12 ہزار 484 سنگین وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں واضح کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
لاہور پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کالز اور مقدمات کے 6 ماہ کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق لاہور پولیس نے جرائم کی شرح میں کمی کا نیا معیار حاصل کر لیا ہے۔
رواں سال کے پہلے 6 ماہ گذشتہ دوسالوں میں سب سے زیادہ محفوظ ثابت ہوئے ہیں، گزشتہ برس کے ابتدائی 6 ماہ میں 24 ہزار445 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد گھٹ کر 12ہزار484 رہ گئی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق سال 2023 میں 39 ہزار 260 کی تعداد میں سنگین جرائم رپورٹ ہوئے تھے، رواں سال سنگین جرائم میں 2023 کے مقابلے 68 فی صد اور 2024 کے مقابلے 49 فی صد کمی آئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بہتر حکمت عملی بنائی اور پٹرولنگ بہتر کی، ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جہاں جرائم ذیادہ تھے،، 35تھانوں کی حدود میں پٹرولنگ ذیادہ کی، سی سی ڈی سے بھی مدد ملی ہے ہمیں،، سیف سٹی اور ہم مل کر کام کررہے ہیں۔
شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پٹرولنگ نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 2 hours ago

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- an hour ago

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 2 hours ago

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- an hour ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 4 hours ago

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- 3 hours ago

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 18 minutes ago

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- an hour ago

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل باہمی فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 2 hours ago

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 2 hours ago