ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان ہے،پولیس


شکاگو: امریکی ریاست شگاگوکے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے،کہ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں جن کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 6 افرادکی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان ہے۔
دوسری جانب ضلع انتظامیہ نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا اور عوام سے سیاہ رنگ کی مشکوک گاڑی پر نظر رکھنے اور کوئی اطلاع ملنے پر فوری رابطے کی اپیل کی گئی ہے۔

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 hours ago

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 13 hours ago

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 hours ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 hours ago

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 hours ago

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 hours ago

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 hours ago

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 hours ago