یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق، مذکورہ بریگیڈ پر یوکرینی جنگی قیدیوں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ تاہم، روسی حکومت ان الزامات کی مسلسل تردید کرتی رہی ہے


روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے ایک حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حملہ روس کے علاقے کورسک میں کیا گیا، جہاں یوکرین نے ہدف بنائے گئے مقام پر شدید حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والے میجر جنرل گودکوف یوکرین جنگ میں سرگرم کردار ادا کر رہے تھے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے مارچ 2025 میں میخائل گودکوف کو بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا ڈپٹی چیف مقرر کیا تھا۔ وہ بدنام زمانہ 155ویں بریگیڈ کے کمانڈر بھی رہ چکے تھے، جس پر یوکرین اور بین الاقوامی اداروں نے شہریوں کے قتل اور جنگی جرائم کا الزام عائد کیا ہے، خصوصاً بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں۔
یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق، مذکورہ بریگیڈ پر یوکرینی جنگی قیدیوں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ تاہم، روسی حکومت ان الزامات کی مسلسل تردید کرتی رہی ہے۔
روسی علاقے پر گورنر اولیگ کوژیماکو نے گودکوف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں "جرأت مند سپاہی" قرار دیا، جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان دی۔
دوسری جانب، روسی بحریہ کے ایک غیر سرکاری ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں مزید 10 روسی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
تاحال یوکرینی حکام کی جانب سے اس حملے پر کوئی سرکاری ردعمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 hours ago





