مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 162 کنال زمین واگزار، درجنوں عمارتیں سیل اور مسمار
سانحہ سوات کے بعد شروع کی گئی اس مہم کی تازہ رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی قبضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔


مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اب تک 162 کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے، جب کہ درجنوں غیر قانونی عمارتیں سیل اور مسمار کر دی گئی ہیں۔
سانحہ سوات کے بعد شروع کی گئی اس مہم کی تازہ رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی قبضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مالاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں مجموعی طور پر 501 کنال زمین پر تجاوزات پائی گئیں، جن میں صرف سوات میں 203 کنال اراضی غیر قانونی قبضے میں تھی۔
آپریشن کے دوران سوات میں ایک عمارت کو سیل کیا گیا، جبکہ 20 کنال سے زائد رقبے پر بنی غیر قانونی تعمیرات کو گرایا گیا۔ سوات میں مجموعی طور پر 78 کنال زمین کو تجاوزات سے پاک کیا گیا، اور 8 کلومیٹر طویل علاقے کی حد بندی مکمل کی گئی۔
دیگر اضلاع کی صورتحال کچھ یوں ہے:
اپر دیر: 10 عمارتیں سیل ، لوئر دیر: 22 عمارتیں سیل ، ضلع مالاکنڈ: 4 عمارتیں سیل ، بونیر: 9 عمارتیں سیل ، باجوڑ: 15 عمارتیں سیل کر دی گئیں ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ڈویژن بھر میں 75 کنال سے زائد رقبے پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئی ہیں، جبکہ 115 کلومیٹر علاقے کی حد بندی مکمل ہو چکی ہے، اور 54 مقامات پر باڑ بھی نصب کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بلا تفریق تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی واضح ہدایت ہے کہ کسی کو رعایت نہ دی جائے اور قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 11 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 9 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 11 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 6 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 12 hours ago






