برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی جھٹکا، پاکستان مخالف موقف کو پذیرائی نہ مل سکی
بھارت کی جانب سے اس واقعے کے تناظر میں پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی کوشش کو رکن ممالک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔


برازیل میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کو سفارتی محاذ پر واضح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں اس کی بھرپور کوششوں کے باوجود اجلاس کے اعلامیے میں پاکستان کے خلاف کوئی ذکر شامل نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق، برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت تو کی گئی، تاہم بھارت کی جانب سے اس واقعے کے تناظر میں پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی کوشش کو رکن ممالک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔
مزید برآں، مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے صدر نے 2012 کے بعد پہلی مرتبہ برکس اجلاس میں شرکت نہیں کی، جو بھارتی موقف سے دوری کا اشارہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں محض ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جو بڑی طاقتوں کے محتاط رویے کو ظاہر کرتا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکہ سمجھی جا رہی ہے، جو طویل عرصے سے پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتا آیا ہے۔ تاہم اس بار، برکس جیسے اہم پلیٹ فارم پر اس کا بیانیہ جگہ نہ پا سکا۔

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 7 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 9 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 5 گھنٹے قبل

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 6 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 12 گھنٹے قبل