سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا میں 21 جولائی کو پولنگ، 16 امیدوار جنرل نشستوں پر میدان میں
7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں , 2 خواتین نشستوں پر 4 امیدوار ، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔


پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی، الیکشن کمیشن نے باقاعدہ طور پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 27 مارچ 2024 کو مرتب کی گئی امیدواروں کی فہرست کو ہی حتمی تصور کیا جائے گا اور اب سینیٹ انتخابات کے لیے نئے کاغذاتِ نامزدگی وصول نہیں کیے جائیں گے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق:
7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں , 2 خواتین نشستوں پر 4 امیدوار ، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔
پارٹی پوزیشن کے لحاظ سے جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی)، اور مسلم لیگ (ن) کے ایک، ایک امیدوار شامل ہیں ۔
ٹیکنوکریٹ سیٹ پر بھی جے یو پی کا ایک امیدوار مقابلے میں ہے ، خواتین کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کی ایک امیدوار بھی میدان میں ہے
الیکشن کمیشن نے 4 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہو گی۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 5 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 5 hours ago





