وزیراعظم کی ممکنہ سیلابی صورتحال پر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، فوری حفاظتی اقدامات کا حکم
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو تاکید کی کہ وہ تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور مسلسل رابطہ رکھے۔


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں، ریسکیو سروسز اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ دریائے سندھ اور دیگر آبی گزرگاہوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ وہ تمام صوبائی ہنگامی اداروں کے ساتھ قریبی روابط استوار کرے تاکہ متحد، مؤثر اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
مزید برآں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو تاکید کی کہ وہ تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور مسلسل رابطہ رکھے۔
وزیراعظم نے عوامی آگاہی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے تمام صوبائی انتظامیہ کو کہا کہ شہریوں کو ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لیے موثر معلوماتی مہم جاری رکھی جائے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھی ہدایت دی کہ وہ تمام دستیاب مواصلاتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تازہ ترین معلومات بروقت عوام تک پہنچائیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کے باعث دریائے سندھ اور اس کے زیریں علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، لہٰذا پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام صوبوں کی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 26 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 15 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 18 منٹ قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 44 منٹ قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 35 منٹ قبل